جونیئرہاکی ورلڈ کپ؛ جرمنی کے ہاتھوں گرین شرٹس کو 1-6 سے شکست

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 دسمبر 2013
پاکستانی کھلاڑی پورے میچ میں صرف ایک ہی گول کرسکے۔ فوٹو:فائل

پاکستانی کھلاڑی پورے میچ میں صرف ایک ہی گول کرسکے۔ فوٹو:فائل

نئی دلی: بھارت میں کھیلے جارہے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی کو مشکل بنادیا۔

نئی دہلی میں جاری ایونٹ میں گروپ اے کےمیچ میں گرین شرٹس کا مقابلہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپئین جرمن ٹیم سے تھا، کھیل کے دوران جرمن ٹیم اپنی حریف پر مکمل طور پر چھائی رہی اور پہلے ہاف کے خاتمے تک اس  نے پاکستان کے خلاف صفر کے مقابلے میں 4 گول کی برتری حاصل کرلی، دوسرے ہاف میں بھی جرمن ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور مزید 2 گول داغنے میں کامیاب ہوگئی، کھیل کے آخری منٹ میں قومی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوسکی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں مصر کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی تاہم کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لئے اسے بیلجیئم کو لازمی شکست دینا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔