- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
اسنوکرکلب کے 40 ہزار افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے
لاہور: اسنوکر کلب سے وابستہ 40 ہزار کے قریب افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسنوکر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا فیورٹ کھیل ہے لیکن موجودہ حکومت ہی اسے تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، تین ماہ سے جاری لاک ڈاﺅن نے اس کھیل سے وابستہ ہزاروں افراد کو بری طرح متاثر کیا ہے،اب نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔
اسنوکر کے کھیل میں ٹیبل کا سائز ایک جانب سے 6 جب کہ دوسری جانب سے بارہ فٹ ہے تمام کھلاڑی اپنی اسٹک استعمال کرتے ہیں اور ٹیبل کا کپڑا استری ہونے سے سنیٹائز ہوجاتا ہے اس لیے دیگر کھیلوں کی نسبت اس میں تمام ایس او پیز قدرتی طور پر مکمل ہیں۔
کلبز مالکان کہنا ہے کہ مسلسل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لاکھوں روپے کے کرایہ کی مد میں مقروض ہو چکے ہیں، اب اپنے ہزاروں ملازمین کومزید تنخواہیں نہیں دے سکتے، حکومت دیگر کاروباوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ کلبز کھولنے کی اجازت دے-
اسنوکر ورلڈ چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ اسنوکر ہی میری روزی روٹی ہے، گزشتہ ڈھائی ماہ سے کلبز بند ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہوں، حکومت سے سنوکر کلبز کھولنے کی درخواست ہے، کلبز کھلنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے کھیل پر توجہ دے سکوں گا بلکہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھ سکوں گا۔
لاہور شہر میں3 ہزار سے زائد سنوکر کلب موجود ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں ملازمین برسر روزگار ہیں جبکہ دنیا بھر میں سنوکر کا نام روشن کرنے والے عالمی اور ایشین چیمپئن پریکٹس کرتے ہیں، حکومتی سطح پر کلبز کھولنے کاحل نا نکالا گیا تو بیروزگاری بڑھنے کے ساتھ اس کھیل میں پاکستان کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔