ہوٹل و چائے خانے صبح 6 سے رات 11 بجے تک کھلیں گے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 12 جون 2020
ریستوران اور کیفیز میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائیگا،محکمہ داخلہ۔ فوٹو: ایکسپریس

ریستوران اور کیفیز میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائیگا،محکمہ داخلہ۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر چائے خانے اور ریستوران کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں جو کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ریسٹورنٹ اور چائے خانوں/ کیفے سے ہوم ڈیلیوری شام 7 سے رات 11 بجے تک ہوگی اس سے قبل یہ سہولت صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک تھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی، کیفے اور ریسٹورنٹ سے ٹیک اوے کی سہولت صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریستوران اور کیفیز میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائیگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔