- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپیکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
- حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی
- یاسر شاہ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی کیلیے پرعزم
وہاب کی ٹیسٹ کرکٹ سے خودساختہ دوری ختم

حیدرعلی بہترین پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مصباح الحق ۔ فوٹو : انٹر نیٹ
لاہور: وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے خودساختہ دوری ختم کرنے پر راضی ہوگئے، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں پیسر کی نیت پر کوئی شک نہیں، وہ ضرورت پڑنے پر دستیاب ہوں گے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ابھی کرکٹ باقی ہے، وہ نوجوانوں کو سپورٹ بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے ویڈیو پریس کانفرنس میں کہاکہ دورئہ انگلینڈ کیلیے اسکواڈ میں زیادہ کرکٹرز منتخب کرنے کی وجہ سے آپس میں پریکٹس میچز اور دونوں فارمیٹ کی متوازن ٹیمیں بنانے کا موقع ملے گا، وہاب ریاض سے بات ہوگئی، وہ آپس میں پریکٹس میچز کے دوران ریڈ بال سے بولنگ کریں گے، ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ میچ کیلیے بھی دستیاب ہوں گیانھوں نے رضامندی ظاہر کی ہے تو ہمیں نیت پر شک یا یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ وہاں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیں گے، غیر معمولی حالات میں ہر کسی کو چیلنجز کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
وہاب ایسا ہی کریں گے۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت کیلیے ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی کا اعلان کردیا تھا جس پر وہ سابق کرکٹرز اور شائقین کی تنقید کا نشانہ بھی بنے۔ ایک سوال پر مصباج الحق نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی فارم اچھی اور کرکٹ باقی ہے، جونیئرز کو ان سے سپورٹ کی بھی ضرورت ہوگی، سرفراز احمد دوسرے بہترین وکٹ کیپر کے طور پر دستیاب ہوں گے۔
انھیں کسی فارمیٹ میں آزمایا جائے اس کا فیصلہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوگا، انھوں نے کہا کہ فواد عالم اہلیت رکھتے ہیں تب ہی قومی ٹیم میں شامل ہوئے، حارث کی غیر موجودگی میں ان کیلیے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ہوگا تاہم میچ کھلانے کا فیصلہ کنڈیشنز اور ضرورت دیکھ کر کریں گے۔
مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم میں پہلے ہی کئی باصلاحیت جونیئرز موجود ہونے کی وجہ سے تجربہ کار پیسر سہیل خان کو محمد موسیٰ پر ترجیح دی،ٹاپ آرڈر مستحکم ہیں، بابر اعظم، عابد علی اور شان مسعود اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں، پیسرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ ردھم میں ہیں، دونوں طرز کی ٹیموں کیلیے اچھا کمبی نیشن میسر اور بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں،انھوں نے کہا کہ حیدر علی نے ہر طرح کی کنڈیشنز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،وہ جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ تحمل سے بھی کھیل لیتے اور تینوں فارمیٹ میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔