وزیر اعٖظم منگل کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 13 جون 2020
عمران خان وزیر اعلیٰ سندھ، ایم کیو ایم، جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، لاڑکانہ بھی جائیں گے (فوٹو : فائل)

عمران خان وزیر اعلیٰ سندھ، ایم کیو ایم، جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، لاڑکانہ بھی جائیں گے (فوٹو : فائل)

 کراچی: وزیر اعظم عمران خان منگل 16 جون کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم کورونا وائرس سے متعلق گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

وزیراعظم بُدھ کی صبح لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ احساس کفالت سینٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کا ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔