میکسیکو میں قتل ہونے والے فٹبالر کو ساتھیوں کا منفرد خراج عقیدت

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 14 جون 2020
تابوت کو ایک عارضی بنائے گئے گول پوسٹ کے آگے رکھ کر اس کی جانب گیند کو کک لگائی گئی۔ فوٹو: فائل

تابوت کو ایک عارضی بنائے گئے گول پوسٹ کے آگے رکھ کر اس کی جانب گیند کو کک لگائی گئی۔ فوٹو: فائل

میکسیکو سٹی: کم عمر فٹبالر الیگزینڈر مارٹینز کو ساتھی کھلاڑیوں نے منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

میکسیکو میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے کم عمر فٹبالر الیگزینڈر مارٹینز کو ساتھی کھلاڑیوں نے منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

آخری رسومات سے قبل تابوت کو ایک عارضی بنائے گئے گول پوسٹ کے آگے رکھ کر اس کی جانب گیند کو کک لگائی گئی جو تابوت سے ٹکرا کر گول پوسٹ میں گئی، اس پر باقی سب کھلاڑی جشن منانے کے انداز میں تابوت سے لپٹ گئے۔

رپورٹس کے مطابق 16 سالہ الیگزینڈر منگل کو سوڈا لینے باہر گئے جہاں پر پولیس نے غلط فہمی کی بنا پر فائرنگ کردی، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔