اسلام آباد ایئرپورٹ پرغیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  اتوار 14 جون 2020
کورین باشندے کو محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے کلیئر کردیا تھا،اے ایس ایف	فوٹوفائل

کورین باشندے کو محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے کلیئر کردیا تھا،اے ایس ایف فوٹوفائل

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کو شش ناکام بنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پرایک کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اے ایس ایف  کے مطابق کورین باشندہ یوہوان سنگ پرواز کیو آر 633 سے دوحا جارہا تھا جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے کلیئر کردیا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی لی تو مسافر کے سامان سے 60 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔

ایئرپورٹ ذرائع  کے مطابق کورین شہری کو آف لوڈ کرکے کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔