نصیرالدین شاہ اور ساتھی اداکاروں کی اسٹیج پر شاندار پرفارمنس

شوبز رپورٹر  اتوار 8 دسمبر 2013
عمدہ پرفارمنس پر نصیرالدین شاہ اور ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک شاہ سمیت دیگرفنکاروں کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں ۔ فوٹو: فائل

عمدہ پرفارمنس پر نصیرالدین شاہ اور ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک شاہ سمیت دیگرفنکاروں کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں ۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈکے وراسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ اور ان کی ٹیم میں شامل لوگ آج لاہور میں اپنا آخری ڈرامہ پیش کرینگے اور کل واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

فیض فائونڈیشن کی دعوت پرا سٹیج ڈرامہ کرنے کے لیے آنیوالے فنکاروں کو گزشتہ تین روز کے دوران عمدہ پرفارمنس پر زبردست رسپانس ملا ہے اور ان کے ڈرامے کو دیکھنے والوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل تھیں۔ آج ڈرامے کے آخری روز عمدہ پرفارمنس پر نصیرالدین شاہ اور ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک شاہ سمیت دیگرفنکاروں کو اعزازی شیلڈز بھی دی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔