انڈیا برائیڈل فیشن ویک، ادیتی راؤ اور ایشا گپتا نے چار چاند لگا دیے

آئی این پی  اتوار 8 دسمبر 2013
دلہن کے عروسی لباس میں ملبوس یہ دونوں اداکارائیں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ فوٹو: فائل

دلہن کے عروسی لباس میں ملبوس یہ دونوں اداکارائیں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: انڈیا برائیڈل فیشن ویک میں بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ اور ایشا گپتا نے چار چاند لگا دئے۔

دلہن کے عروسی لباس میں ملبوس یہ دونوں اداکارائیں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ مشہور فیشن ڈیزائنرز نے کپڑوں کی تیاری میں جہاں کشیدہ کاری پر کام دکھایا وہیں ان ملبوسات میں جدید ترین تقاضوں کا بھی خیال رکھا گیا۔ دونوں اداکاراؤں نے پراعتماد انداز میں چلتے ہوئے کیٹ واک کی، خاص کر ادیتی راؤ کا اورایشا گپتا کا دلہن بن کر روپ اور بھی دمکا اور فیشن ویک میں شریک لوگ ان کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔