جنوبی افریقی الیون میں گریم اسمتھ کی جگہ پر کونٹین ڈی کاک کا قبضہ

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 8 دسمبر 2013
بھارت کے خلاف پہلے میچ میں انھوں نے 121 بالز پر 135 رنز اسکور کیے . فوٹو: فائل

بھارت کے خلاف پہلے میچ میں انھوں نے 121 بالز پر 135 رنز اسکور کیے . فوٹو: فائل

جوہانسبرگ: نوجوان جنوبی افریقی بیٹسمین کونٹین ڈی کاک نے سابق کپتان گریم اسمتھ کی ون ڈے ٹیم میں جگہ پر قبضہ جمالیا۔

بھارت کے خلاف پہلے میچ میں انھوں نے 121 بالز پر 135 رنز اسکور کیے جس کی وجہ سے اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابرہے کہ انھیں دوسرے ون ڈے میں باہر بیٹھاکر آئوٹ آف فارم اسمتھ کو کھلایا جائے گا، اسمتھ دادی کے انتقال کی وجہ سے پاکستان سے آخری ون ڈے نہیں کھیل پائے تھے تاہم انھیں رواں سیریزکے پہلے معرکے میں بھی باہر بٹھادیا گیا تھا، کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ اسمتھ کی ٹیم میں واپسی کا راستہ بند نہیں ہوا وہ محنت سے دوبارہ بطور اوپنر کھیل سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔