محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے بعد بارشوں کی پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک  پير 15 جون 2020
رواں سا ل ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

رواں سا ل ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: رواں ہفتے کے آخرمیں ملک کے بیشتر اضلاع میں  پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شدید گرمی اور گرمی کے بعد ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، اور رواں سا ل ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے تمام میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی، اور اس دوران بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہیٹ انڈیکس 45 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا، تاہم روں ہفتے کے آخر میں پری مون سون کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آخرمیں اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، ہری پور، ایبٹ آباد اور مظفرآباد سمیت ملک کے کچھ بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔