خوشاب میں چچا نے فائرنگ کرکے 4 یتیم بھتیجیوں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  پير 15 جون 2020
چند روز پہلے قتل ہونے والی لڑکیوں کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس پر چچا افسوس کرنے آیا تھا ۔ فوٹو : فائل

چند روز پہلے قتل ہونے والی لڑکیوں کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس پر چچا افسوس کرنے آیا تھا ۔ فوٹو : فائل

خوشاب: علاقے جوہر آباد میں چچا نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 یتیم بھتیجیوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خوشاب کےعلاقے جوہر آباد میں زمین کے تنازع پرچچا نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 یتیم بھتیجیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

چند روز پہلے قتل ہونے والی لڑکیوں کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جس پر چچا افسوس کرنے آیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔