ایشیا کپ کو آئی پی ایل کی راہ کا کانٹا قرار دیا جانے لگا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 جون 2020
ہمیں اپنے مفادات  کو دیکھنا ہے پی سی بی کے نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے پی سی بی کے نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: ایشیا کپ کا تذکرہ چھڑنے پر بھارت چراغ پا ہوگیا جب کہ ایونٹ کو آئی پی ایل کی راہ کا کانٹا  قرار دیا جانے لگا۔

بھارتی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیائی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، سری لنکا کو میزبانی منتقل کیے جانے میں کوئی صداقت نہیں، ہمیں اپنے مفادات  کو دیکھنا ہے پی سی بی کے نہیں، اگر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہوسکتا ہے تو اس کا ’وارم اپ ایونٹ‘ ایشیاکپ کیوں نہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔