فیصل آباد میں ویگن کو حادثہ، آگ بھڑکنے سے 6 افراد زندہ جل گئے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 16 جون 2020
6 سالہ احتشام، 9 سالہ کیف، 7 سالہ ابیحہ، 32 سالہ خالدہ پروین، 22 سالہ بلال اور 45 سالہ عمران جاں بحق، 2 حالت نازک۔ فوٹو: فائل

6 سالہ احتشام، 9 سالہ کیف، 7 سالہ ابیحہ، 32 سالہ خالدہ پروین، 22 سالہ بلال اور 45 سالہ عمران جاں بحق، 2 حالت نازک۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: فیصل آباد گوجرہ موٹروے پر فیملی کی ویگن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگے جبکہ 6 بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122کی ٹیموں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے ویگن کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا،اطلاع ملنے پر پولیس افسران موٹروے اے سی صدر عمر مقبول اور ریکسیو افسران جائے حادثہ پر پہنچ گے ، شخویورہ کی فیملی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے شورکوٹ جا رہی تھی۔

موٹروے ایم فور چک نمبر 62ج ب چانن کے قریب ویگن کنٹینر کے ساتھ ٹکرا کر موٹر وے کے ڈیوائڈر کے سائیڈ سے جا ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ویگن کو جلا ڈالا۔

ویگن میں سوار6سالہ احتشام 9 سالہ محمد کیف 7سالہ ابیحہء32سالہ خالدہ پروین، 22سالہ بلال اور 45سالہ عمران زندہ جل گئے جبکہ ویگن ڈرائیور 50سالہ عبد الرشید ،30 سالہ سیرت بی بی، 14سالہ سعدیہ، 32سالہ صباء، 7سالہ فیقہ ، 13سالہ سمعیہ، 12سالہ مجیب الرحمان ، 13سالہ مطیع الرحمٰن ، 10سالہ کشف اور 22سالہ عند القیوم جھلس کر زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہسپتال میں دوبچوں کشف اور صبائکی حالت خطرے میں، لاشیں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔