مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  منگل 16 جون 2020
تینوں نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

تینوں نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

 سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، تینوں نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے ترُک ونگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔