پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف آنکھیں بند کر لیں، کونڈولیزا رائس

آئی این پی  اتوار 8 دسمبر 2013
پاکستان کو ان دہشت گردوں پر دباؤ بڑھا کر ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، فوٹو : فائل

پاکستان کو ان دہشت گردوں پر دباؤ بڑھا کر ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، فوٹو : فائل

نئی دہلی: امریکا کی سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ  پاکستان وہ ملک ہے جس نے اپنی سرحد پر موجود دہشت گردی کی مبینہ کارروائیاں کرنے والے مبینہ گروپوں کے حوالے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو بھارتی دارالحکومت میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان کو ان دہشت گردوں پر دباؤ بڑھا کر ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔ دہشت گردی پاکستان کے لیے خطرہ ہے، بینظیر بھٹو بھی دہشت گردی کا شکار بنیں،  ہم پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔