- محمد بن سلمان کی آپریشن کے بعد ویڈیو سامنے آگئی
- 13 کروڑ روپے کا کرپشن کیس ؛ چیئرمین پاکستان اسٹیل اور دیگر ملزمان بری
- اسلام آباد میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل
- گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ آٹھویں مقدمے سے بھی بری
- ڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے
- دو غیرملکی لاپتا، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر ڈیفنس کا جسمانی ریمانڈ
- لڑائی کے دوران مرغے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی
- سینیٹ انتخابات؛ پی پی کی متحدہ کو گیلانی کی حمایت کے عوض دو نشستوں کی پیشکش
- لائیو پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا کے کوچ کی ناک سے خون بہنے لگا
- امریکا میں 19 کھرب ڈالر کا کورونا امدادی پیکیج منظور
- 5 ماہ سے لاپتہ اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد
- لاہورمیں آوارہ کتوں کوتحویل میں لینے کے لیے آپریشن شروع
- پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- موسم بہار کی آمد پر پی آئی اے نے کرایوں پر خصوصی رعایت متعارف کروادی
- جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز کی حمزہ شہباز کے ساتھ سیلفی
- سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی
- ریشم کے کیڑوں کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار
- کیا انڈے کھانے سے واقعی کولیسٹرول بڑھتا ہے؟
- خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ٹوٹتے اتحاد کو بچالیا
- کام سے بچنے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا گرفتار
مجھے سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، بلاول بھٹو

کرپٹ افراد کو انجام تک پہنچا کرعبرت کی ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے، چیئرمین پی پی پی ۔ فوٹو:فائل
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپٹ افراد کو ان کے انجام تک پہنچا کر عبرت کی ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جام اکرام اللہ دھاریجو اور سردار محمد بخش خان مہر نے ملاقات کی اور محکمہ اینٹی کرپشن اور محکمہ صنعت سے متعلق بریفنگ دی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، سندھ میں جو بھی کرپشن کرے اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، کرپٹ شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، کرپٹ افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ان کو انجام تک پہنچا کرعبرت کی ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے۔
چیئرمین پی پی پی نے جام اکرام اللہ دھاریجو کو ہدایت دی کہ صنعت کاروں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں، اور صوبے بھر کی صنعتی زونز کے انفرا اسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔