سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جون 2020
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کےاضافے سے1736 ڈالر کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کےاضافے سے1736 ڈالر کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 700 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1736 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی نئی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اور جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 700 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 334 روپے ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔