حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 19 جون 2020
تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، سول ایوی ایشن (فوٹو : فائل/ نیوز ایجنسی)

تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، سول ایوی ایشن (فوٹو : فائل/ نیوز ایجنسی)

راولپنڈی  : وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا، سول ایوی ایشن نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم بھی جاری کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق ایس او پیز کی تمام تر پابندی کے ساتھ تمام غیرملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

نوٹم کے مطابق پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے سلاٹس کے اوقات کار سی اے اے جاری کرے گا تاہم گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

Notam

پروازوں کی مذکورہ اوقات کار میں آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہوگی نوٹم کے مطابق کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔