ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جون 2020
وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس، چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی پر گفتگو

وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس، چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی پر گفتگو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں چینی بحران کی فرانزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، قوم سے سچ کا جووعدہ کیا اسے پورا کریں گے، ملک میں بحران پیدا کرنے والےمافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کا مقابلہ کرنا ہے اور انہیں بے نقاب بھی کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بین الاقوامی پروازیں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کیلیے کھولی جارہی ہیں، وزیراعظم

اجلاس میں کورکمیٹی نے شوگر مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا سے نمٹنے کے وزیراعظم کے فیصلے پر  اعتماد کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔