معروف عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جون 2020
اہل خانہ کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگئے (فوٹو : ٹویٹر)

اہل خانہ کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگئے (فوٹو : ٹویٹر)

 کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم اور معروف عالم دین مفتی محمد نعیم دل کے عارضے کے سبب انتقال کرگئے، صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف و دیگر نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی محمد نعمان کے مطابق والد دل کے عارضے میں مبتلا تھے انہیں گھر پر دل کا دورہ پڑا، طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان اور دیگر شخصیات نے ان کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔