- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
شارجہ ٹی 20، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی
شارجہ: پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ 138 رنز کے ہدف کے نعاقب میں پاکستان کی جانب سے کافی سست روی سے رنز بنائے گئے اور قومی ٹیم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئی ایک کمزور ٹیم کے خلاف میچ کو بھی سنسنی خیز موڑ پر پہنچا دیا۔ گرین شرٹس نے کھیل آخری گیند پر ایک رن بنا کر4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے 42 رنز بنائے جب کہ احمد شہزاد نے 35 اور عمر اکمل نے 28 رنز اسکور کیے اور نمایاں رہے۔
قبل ازیں ٹاس جیتنے کے بعد جب افغان ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو اس کے ابتدائی بیٹسمین پاکستانی بالرز کے سامنے کے سامنے بے بس نظر آئے اور جلد ہی اپنی وکٹیں گنوا کر واپس چلے گئے تاہم افغان مڈل آرڈر نے بہتر بیٹنگ کی۔ افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زردان نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے جب کہ میروائظ اشرف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے اپنے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی جب کہ سہیل تنویز نے 11 رنز کے عوض 2، شاہد آفریدی ، بلاول بھٹی اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے شارجہ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے لئے بھرپور پریکٹس کی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم ٹیم ہر لحاظ سے مضبوط ہے اور وہ میچ میں کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔