بابراعظم کا فادرز ڈے پر اپنے والد کیلیے محبت بھرا پیغام  

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 21 جون 2020
کڑی دھوپ میں کھڑے رہ کر میرا حوصلہ بڑھاتے کیلیے شکریہ ، بابراعظم کا پیغام

کڑی دھوپ میں کھڑے رہ کر میرا حوصلہ بڑھاتے کیلیے شکریہ ، بابراعظم کا پیغام

 لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فادرز ڈے پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے والد کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لکھا کہ آپ مجھے میچز کیلیے لیکر جاتے اور خود کڑی دھوپ میں کھڑے رہ کر میرا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

بابراعظم نے کہا کہ گھڑیوں کے چھوٹے سے اسٹال پر کام کرنے کے باوجود آپ نے نہ صرف فیملی کی ضروریات کا خیال رکھا بلکہ اپنے خواب اور اچھے اقدار بھی ہمارے ذہنوں تک منتقل کیں، آپ کا بیحد شکرگزار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔