معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا

اسٹاف رپورٹر  پير 22 جون 2020
طالب جوہری کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی شخصیت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

طالب جوہری کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی شخصیت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: معروف ذاکر اور عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے۔

معروف عالم دین طالب جوہری کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ طالب جوہری کے بیٹے ریاض جوہری نے انتقال کی تصدیق کی۔

طالب جوہری کے انتقال پر مختلف سیاسی و مذہبی شخصیت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، علامہ طالب جوہری کی میت رات گئے انچولی امام بارگاہ منتقل کر دی گئی۔

علامہ طالب جوہری کی نمازِ جنازہ انچولی امام بارگاہ کے قریب امروہہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی رہنما، علما کرام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مرحوم کی تدفین طالب جوہری لائبریری نیو رضویہ سوسائٹی میں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔