کراچی میں ایم کیو ایم رکن اسمبلی کے گھر کے باہر فائرنگ، 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 22 جون 2020
ایم کیوا یم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی کی مذمت،ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ . (فوٹو: فائل)

ایم کیوا یم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی کی مذمت،ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ . (فوٹو: فائل)

 کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے بہنوئی اور برادرنسبتی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں ان کی شناخت شاہین اوریوسف کےنام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا جب کہ رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کے مطابق زخمیوں میں ایک ان کے بہنوئی اور دوسرا برادر نسبتی ہے۔

دوسری جانب ایم کیوا یم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے واقعے کی مذمت  کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔