اداکاری سیکھنے کیلیے آصف نے فلمیں دیکھنا شروع کردیں

کلچرل رپورٹر  پير 9 دسمبر 2013
آصف نے ڈانس کی بھی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کے لیے کوریوگرافرز سے رابطے کیے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

آصف نے ڈانس کی بھی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کے لیے کوریوگرافرز سے رابطے کیے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

لاہور: کرکٹر محمد آصف نے ایکٹنگ کے اسراروموز سیکھنے کے لیے فلمیں دیکھنا شروع کردیں ۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ چونکہ اس فلم میں محمد آصف ایک رومانٹک ہیرو کے طور پر جلوہ گر ہونگے جس میں رومانٹک کردارنگاری کے ساتھ کامیڈی اور ڈانس بھی ضروری ہے۔ اسی لیے انھوں نے ڈانس کی بھی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کے لیے کوریوگرافرز سے رابطے کیے ہیں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کرنیوالے دوست فنکاروں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔