ٹانگوں کے بغیر پیدا ہونے والے زوئن پروفیشنل فری اسٹائل ریسلر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 24 جون 2020
میرا مقصد ایک دن اولمپک ٹیم کا حصہ اور دنیا کا بہترین فری اسٹائل ریسلر بننا ہے، زوئن کلارک فوٹو : فائل

میرا مقصد ایک دن اولمپک ٹیم کا حصہ اور دنیا کا بہترین فری اسٹائل ریسلر بننا ہے، زوئن کلارک فوٹو : فائل

نیویارک:  ٹانگوں کے بغیر پیدا ہونے  والے 22 سالہ  زوئن کلارک ہمت و حوصلے  کی مثال قائم کرتے ہوئے پروفیشنل فری اسٹائل ریسلر بن گئے۔

انھوں  نے والدہ کم بیرلی کی سپورٹ سے ریسلنگ میں دلچسپی لینا شروع کی،اب وہ روزانہ 2 مرتبہ ٹریننگ کرتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ٹانگوں کی کمی کو میں نے اپنے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا،میرا مقصد ایک دن اولمپک ٹیم کا حصہ اور دنیا کا بہترین فری اسٹائل ریسلر بننا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔