پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ، زرعی ترقیاتی بینک کو 7 وکٹ سے شکست

اسپورٹس ڈیسک  پير 9 دسمبر 2013
قائداعظم ٹرافی میں فیصل آباد نے اسلام آباد کو6 وکٹ سے مات دے دی، لاہور شالیمار اور کوئٹہ کا مقابلہ ڈرا، راولپنڈی اور لاہور راوی کا میچ بھی بے نتیجہ   فوٹو؛فائل

قائداعظم ٹرافی میں فیصل آباد نے اسلام آباد کو6 وکٹ سے مات دے دی، لاہور شالیمار اور کوئٹہ کا مقابلہ ڈرا، راولپنڈی اور لاہور راوی کا میچ بھی بے نتیجہ فوٹو؛فائل

کراچی: پیٹرنز ٹرافی میں پورٹ قاسم نے زرعی ترقیاتی بینک کو 7وکٹ سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے فتح کیلیے درکار 144رنز کا ہدف 3 وکٹ پر 146رنز کی صورت حاصل کرلیا۔

محمد سلمان نے 63 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سوئی ناردرن گیس نے پی ٹی وی کو 188رنز سے زیر کرلیا، قائداعظم ٹرافی میں فیصل آباد نے اسلام آباد کو6 وکٹ سے مات دے دی، لاہور شالیمار اور کوئٹہ کا مقابلہ ڈرا، راولپنڈی اور لاہور کا میچ بھی بے نتیجہ رہا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں رائونڈ میں پورٹ قاسم نے زرعی ترقیاتی بینک کو 7وکٹ سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے فتح کیلیے درکار 144 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر 146رنز کی صورت حاصل کرلیا، محمد سلمان نے 63 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دانیال احسن 33 پر ناٹ آئوٹ رہے، اس سے قبل زیڈٹی بی ایل کی دوسری اننگز 337 پر تمام ہوئی، حسیب الرحمان 96رنز کے ساتھ پویلین واپس لوٹ گئے، لقمان بٹ نے 67رنز بنائے، عبدالرئوف اور محمد سمیع نے 2،2 وکٹیں لیں، تاہم پہلی اننگز میں 194رنز کی برتری رکھنے والی پورٹ قاسم کو فتح کیلیے آسان ہدف مل گیا تھا۔

سوئی ناردرن گیس نے پی ٹی وی کو 188رنز سے زیر کرلیا، کامیابی کیلیے 357 رنز کا تعاقب کرنیو الی سرکاری ٹی وی کی ٹیم نے گذشتہ دن کے اسکور 3و کٹ 48رنز سے اننگز کو جاری کیا لیکن اس کی ہمت 137رنز پر جواب دے گئی، عمران علی نے 38رنز کے عوض5 مہرے کھسکاتے ہوئے ان کی تباہی میں اہم کردار نبھایا، سمیع اللہ نیازی اور یاسر شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو قابو کیا۔کے آر ایل اور پی آئی اے کا مقابلہ ہارجیت کے بغیر ختم ہوگیا، قومی ایئرلائن پہلی اننگز میں 310 رنز بناکر 109رنز کے خسارے سے دوچار ہوئی ، تاہم کے آر ایل دوسری کاوش میں 166رنز بناسکی، اس طرح پی آئی اے کو فتح کیلیے 276 کا ہدف ملا تھا لیکن کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 2رنز بنائے تھے۔

اسٹیٹ بینک اور واپڈا کا مقابلہ بھی ڈرا ہوگیا، 145 کا ہدف پانے والی واپڈا کی ٹیم نے 59 پر 7 وکٹیں گنوادیں، تابش خان نے 4 اور رضوان حیدر نے2وکٹیں اپنے نام کیں۔دوسری جانب قائد اعظم ٹرافی پانچویں رائونڈ کے اختتامی دن فیصل آباد نے اسلام آباد کو 6 وکٹ سے مات دے دی، ٹیم نے کامیابی کیلیے درکار ہدف 4 وکٹ پر 156رنز بناکر حاصل کرلیا، پہلی اننگز میں 57رنز کی برتری رکھنے والی فاتح ٹیم نے حریف کو دوسری اننگز میں 209 پر محدود کردیا۔لاہور شالیمار اور کوئٹہ کا مقابلہ بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا، بہاولپور اور ایبٹ آباد کے مقابلے میں فیصلہ برآمد نہیں ہوا، اسی طرح راولپنڈی اور لاہور راوی کا میچ بھی ہارجیت کے بغیر اختتام پذیر ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔