- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا، اپوزیشن کا پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- خضدار کے واحد اسپتال کا درد بھرا احوال
- ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھرنا پڑ رہا ہے، شہزاداکبر
- سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
- فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
- کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت
- مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے، وزیراعظم

نہتے کشمیری پیلٹ گن اور جنسی تشدد کا سامنا کررہے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تشدد سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کا عالمی دن ہے، میں دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف دلاتا ہوں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نہتے کشمیری پیلٹ گن، جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکوں اور تشدد کا سامنا کررہے ہیں، بہیمانہ زیادتیوں پر مسلسل خاموشی انسانی حقوق اور قوانین کےخلاف ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی پیروکار قابض مودی سرکار کے حکم پرغاصب بھارتی افواج کے ہاتھوں رقم کی جانےوالی بربریت کی یہ داستانیں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی میڈیا نے مرتب کررکھی ہیں۔ اس سفاکیت پر روا رکھا جانے والا سکوت انسانی حقوق اورعالمی انسانی قوانین کے خلاف ہے جسے گوارا نہیں کیا جانا چاہیے۔
بعد ازاں مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہرروز کوئی نہ کوئی نوجوان شہید کیاجاتا ہے، مودی مقبوضہ کشمیر میں سوچی سمجھی سازش کے تحت ظلم کررہا ہے، مودی نے گجرات میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیا، آرایس ایس والے خود کو ہٹلر کی نازی پارٹی کے جانشین سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے دنیا کو مسئلہ کشمیر سمجھایا، بے بس لوگوں پر ظلم کرنے والا بزدل ہوتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کمسن بچوں کو بھی جیل میں قید کیا گیا، کشمیری عوام کا جذبہ کبھی کم نہیں ہوسکتا، 5اگست سے قبل دنیا بھر میں تحریک چلائیں گے اور دنیا بھر کو بار بار مسئلہ کشمیر یاد دلائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔