بھارتی انتخابات، 4 ریاستوں میں کانگریس کو بدترین شکست، بی جے پی کامیاب

خبر ایجنسیاں / نیٹ نیوز  پير 9 دسمبر 2013
نئی دہلی اسمبلی کی 70نشستوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 32، عام آدمی پارٹی نے 28،کانگریس نے 8نشستیں حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی اسمبلی کی 70نشستوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 32، عام آدمی پارٹی نے 28،کانگریس نے 8نشستیں حاصل کیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کی نئی دہلی سمیت 4 ریاستوں میں کانگریس کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بی جے پی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

سونیا گاندھی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنا ہونگی۔ نئی دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے بی جے پی نے 32، عام آدمی پارٹی نے 28 اور کانگریس نے 8 نشستیں حاصل کی ہیں، وزیراعلیٰ نئی دہلی شیلا ڈکشٹ کو عام آدمی پارٹی کے امیدوار اروند کجروال نے شکست دیدی ہے، جس پر شیلا ڈکشٹ نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بعد میں غور کرینگے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئیں مگر ہم عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، عام آدمی پارٹی ایک سال قبل انسداد بدعنوانی کے نعرے کے ساتھ وجود میں آئی تھی اور انتخابات میں جماعت نے غیر متوقع کامیابی حاصل کی ہے۔

اروند کجروال کا کہنا ہے کہ ہم کانگریس یا بی جے پی کا سامنا نہیں کر رہے بلکہ یہ عام آدمی ہے جو ان کا مقابلہ کر رہے ہیں جو ان دونوں جماعتوں سے تنگ آ چکے ہیں اور اب ان کے پاس بالاخر ایک اور جماعت کا انتخاب کرنے کی سہولت ہے۔ مدھیہ پریش کی 230 نشستوں میں سے 165 بی جے پی نے حاصل کرلی ہیں جبکہ کانگریس صرف 58 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ راجستھان اسمبلی کی 200 سیٹوں میں سے 162 بی جے پی نے جیتی ہیں جبکہ کانگریس صرف 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی ہے۔ چھتیس گڑھ اسمبلی کی 90 نشستوں میں سے 49 بی جے پی اور 39 کانگریس نے حاصل کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔