- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
بیرون ملک دوروں پر کس نے کتنی سرکاری رقم خرچ کی؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد: وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کے امریکا، ڈیوس اور اقوام متحدہ کے دوروں کے اخراجات کا موازنہ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
بجٹ سیشن کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن رانا ثناء اللہ نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور ہاؤس کے اخراجات پر نکتہ اعتراض بلند کیا۔ رانا ثناء اللہ نے بیان دیا کہ کہا جاتا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کی گئی، ہماری حکومت کے آخری سال وزیر اعظم ہاؤس کا خرچہ 98 کروڑ روپے تھا جب کہ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال کا خرچہ ایک ارب 6 کروڑ اور اب بڑھ کر ایک ارب 17 کروڑ ہوچکا ہے، بتایا جائے اخراجات میں کہاں کمی ہوئی؟
رانا ثنا نے کہا کہ وزرا کہتے ہیں کہ وزیر اعظم ہاؤس میں چائے اور بسکٹ کے علاوہ کچھ نہیں ملتا، کیا لوگ اتنے مالیت کے بسکٹ کھا گئے؟
وزیر مملکت علی محمد خان نے جواب دیا کہ وزیر اعظم آفس کے لیے 454 ملین روپے رکھے گئے جن میں سے 137 ملین روپے بچائے گئے، اگر صرف بیرون ممالک دورں کا موازنہ کیا جائے تو آصف علی زرداری نے امریکا کا دورہ کیا تو 7 لاکھ ڈالر خرچ کیے، نوازشریف نے 5 لاکھ 49 ہزار ڈالر اور عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالر خرچ کیے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ آصف زرداری نے اقوام متحدہ کا دورہ کیا اور اس پر 13 لاکھ ڈالر اور نواز شریف نے اقوام متحدہ کے دورے پر 11 لاکھ ڈالر خرچ کیے جبکہ عمران خان نے دورہ اقوام متحدہ پر 1 لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ کیے۔
علی محمد خان کے مطابق اسی طرح وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈیوس کے دورے پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ ڈالر اور نواز شریف نے 7 لاکھ ڈالر خرچ کیے اور ڈیوس میں ایک لفظ بھی نہ بولا۔
علی محمد خان کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا جب وزیر اعظم عمران خان دورہ ڈیوس پر گئے تو انہوں نے اپنی میٹنگ میں کہا ان کے دوست نے ان کے دورے پر 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر خرچ کیے ورنہ وہ سرکاری خزانے سے یہ خرچ نہیں کرسکتے تھے میں کہتا ہوں وہ سرکاری خزانے سے خرچ کریں اور پانچ ارب کی جگہ 10 ارب خرچ کریں کیونکہ ان کی اے ٹی ایمز پانچ ارب لگا کر پانچ سو ارب نکالتی ہیں۔
شازیہ مری نے طنز کیا کہ عمران خان سے پوچھا جائے کبھی انہوں ںے اپنے بچوں کی اسکول کی فیس دی ہے؟ جو اپنے بچوں کی اسکول فیس نہیں دیتا وہ قوم کے بچوں کا باپ کہاں سے بنے گا؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔