امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 28 جون 2020
پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریڈ بلف میں وال مارٹ کمپنی میں حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے بلڈنگ کے دروازے سے گاڑی ٹکرائی اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ حملہ آور وال مارٹ کمپنی کا سابق ملازم ہے جس کی عمر 31 سال تھی تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔