بلوچستان : نیٹو کنٹینر نذرآتش، ایران سے مارٹر گولے فائر

نمائندہ ایکسپریس / ایجنسیاں  پير 9 دسمبر 2013
اے این پی رہنما عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلیے ایک ارب تاوان طلب ، قبیلے کا انکار

اے این پی رہنما عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلیے ایک ارب تاوان طلب ، قبیلے کا انکار

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کچھی کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کے کنٹینر کو فائرنگ کرکے جلاڈالا تاہم ڈرائیور اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔

لیویز زرائع کے مطابق کنٹینر نیٹو فورسز کا فوجی سامان لے جارہا تھا ،مزید تفتیش جاری ہے۔ ادھر ایران کی طرف سے فائر کیے جانے والے4  مارٹر گولے بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میںگر کر پھٹ گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دریں اثنا کاسی قبیلے کے نواب اورعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلیے اغواء کاروں نے ایک ارب روپے تاوان طلب کرلیا جبکہ کاسی قبیلے کی سپریم کونسل نے ایک روپیہ بھی تاوان ادا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ بات مغوی کے صاحبزادے ارباب محمد عمر فاروق کاسی نے کاسی قبیلے کے رہنمائوں کے ہمراہ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔