قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  پير 29 جون 2020
ملک میں دیرپا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا، آرمی چیف۔ فوٹو:فائل

ملک میں دیرپا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا، آرمی چیف۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی بہادرقوم کےتعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر  حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار، سیکیورٹی گارڈز و عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کوروکا اور بروقت کارروائی سےدہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری ردعمل بھی لائق تحسین ہے، رینجرز اور سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے، ملک میں دیرپا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔