پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 29 جون 2020
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے کرائے 12 ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں، ترجمان پی آئی اے.  (فوٹو:فائل)

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے کرائے 12 ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں، ترجمان پی آئی اے. (فوٹو:فائل)

لاہور: پی آئی اے نے  اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے اور اعلان میں اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ پی آئی اے نے  اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے  کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لئے کرائے 12 ہزار روپے مقرر کردیئے ہیں، اور اس میں ٹیکس بھی شامل ہے، اندرون ملک جانے والی پروازوں پر یکطرفہ کرایہ 12ہزار روپے ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا اور اس حوالے سے تمام بکنگ آفسز میں احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔