نیٹو سپلائی کی بندش سے امریکا دباؤ میں آگیا، سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیریں مزاری

ویب ڈیسک  پير 9 دسمبر 2013
وفاقی حکومت چک ہیگل سے کہے کہ ڈرون حملے ناقابل قبول، غیرقانونی اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں، شیریں مزاری    فوٹو: این این آئی / فائل

وفاقی حکومت چک ہیگل سے کہے کہ ڈرون حملے ناقابل قبول، غیرقانونی اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں، شیریں مزاری فوٹو: این این آئی / فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بند کرنے کےمطالبے اور نیٹوسپلائی کی معطلی سے امریکا دباؤ میں آگیا، چیک ہیگل کا دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے امریکی وزیردفاع کی پاکستان آمد پرکہا  ہے کہ وفاقی حکومت بھی اب ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرے، چیک ہیگل سے کہا جائے کہ حملے ناقابل قبول، غیرقانونی اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں، انہیں جنگی جرم قراردیا جائے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ چیک ہیگل کے سامنے اے پی سی کے فیصلے رکھے جائیں کیونکہ امریکا پی ٹی آئی کی حکمت عملی سے دباؤمیں آچکا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 17 روز سے ڈرون حملوں کے خلاف نیٹوسپلائی روکنے کےلئے دھرنا جاری ہے جس کے باعث طورخم کے راستے نیٹو کو رسد کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔