ایم کیوایم کی جدوجہد میں شامل شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، الطاف حسین

ویب ڈیسک  پير 9 دسمبر 2013
ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکن تحریک کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکن تحریک کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔ فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں ہزاروں شہداء کا لہو شامل ہے جسے ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

’’یوم شہداء ‘‘ کے موقع پر اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہد ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور ملک بھر میں 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کے لئے ہے جس کی پاداش میں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کو شہید جبکہ سینکڑوں کو عمر بھر کے لئے معذور کردیا گیا  گرفتاریوں کے بعد ایم کیوایم کے 35کارکنان آج تک لاپتہ ہیں۔

االطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا کیونکہ جو تحریکیں شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں انہیں زمانہ بھول جاتا ہے، اس لئے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان تحریک کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور انہیں کبھی فراموش نہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔