پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 30 جون 2020
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کر دیا ۔ فوٹو : فائل

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کر دیا ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ جولائی 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1298 روپے کی جگہ 1345روپے اور کمرشل سلنڈر 4995 روپے کی جگہ 5175 روپے ہوگیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے ایس ایس جی سی (SSGC) حکومت کو بدنام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس جی سی کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے، وزیراعظم  عمران خان اور وزارتِ پیٹرولیم سے درخواست ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کو کم رکھنے کے لیے حکومت کو ایل پی جی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینا پڑے گا، غریب صارفین ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے متاثر ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔