- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
بھارت میں کورونا سے ہلاک لاشوں کو گڑھے میں پھینکا جا رہا ہے
نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار کورونا وبا سے قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے جس کے باعث ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں ہورہی ہیں اور لاشوں کو دفنانے کے لیے غیر انسانی طریقے اپنائے جا رہے ہیں جب کہ شادی کے محض دو دن کے بعد دلہا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع بیلاری میں کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والے 8 افراد کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی اور لاشوں کو ایک گڑھے میں پھینک دیا۔ لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے غیر اخلاقی طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریاست کی انتظامیہ نے لواحقین سے معافی مانگی اور تحقیقات کا حکم دیا۔
نائب کمشنر وار ضلع مجسٹریٹ ایس ایس نکول نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو دفنانے کے ضابطے کی پوری پابندی کی گئی تاہم اس دوران ضلعی انتظامیہ کا میتوں کے ساتھ سلوک افسوسناک نے جس پر فیلڈ ٹیم کو معطل کر دیا گیا ہے اور ایک نئی ٹیم کو تربیت دی جائے گی۔
دوسری جانب ریاست بہار کے علاقے میں شادی کے محض دو دن بعد دلہا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا۔ شادی کی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی تھی جن کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تو 111 افراد کووڈ مثبت نکلے۔ بھارت میں شادی کی تقریب میں صرف 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہے تاہم انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے۔
ادھر حیدر آباد شہر کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج 34 سالہ نوجوان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ’’ میرا سانس اکھڑ رہا ہے، اسپتال والے آکسیجن نہیں لگا رہے ہیں میں تین گھنٹے سے کہہ رہا ہوں لیکن کوئی سن نہیں رہا، میرا دل بند ہو رہا ہے۔ بائے بائے ڈیڈ
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 400 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔