5 جولائی کو ایک بار پھرچاند گرہن ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 1 جولائی 2020
 پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 7منٹ ہوگا، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 7منٹ ہوگا، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: رواں سال یہ چاند کو لگنے والا تیسرا گرہن ہوگا تاہم اس بار چاند کو لگنے والا یہ گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی کو چاند کو گرہن لگے گا، رواں سال یہ چاند کو لگنے والا تیسرا گرہن ہوگا، تاہم اس بار چاند کو لگنے والا یہ گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 7منٹ ہوگا، رات 9 بجکر30 منٹ پر چاند گرہن عروج پرہوگا جبکہ 10 بجکر 52 منٹ پر چاند گرہن اختتام کو پہنچے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی و مشرقی یورپ، افریقہ و امریکا کے اکثر علاقوں، جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، بحیرہ ہند اور انٹارکٹیکا میں چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رواں سا کا تیسرا چاند گرہن اور مجموعی طور پر چوتھا گرہن ہوگا۔رواں سال کے دوران اس سے قبل چاند کو دومرتبہ اور سورج کو ایک بار گرہن لگا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔