پاکستان میں جدید طرز کے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 2 جولائی 2020
یہ پورٹیبل وینٹی لیٹرگھروں میںبھی استعمال ہوسکتے ہیں،عمران گل۔ فوٹو: سوشل میڈیا

یہ پورٹیبل وینٹی لیٹرگھروں میںبھی استعمال ہوسکتے ہیں،عمران گل۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان نے جدید طرز کے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی جب کہ ایک ہفتے میں50سے100وینٹی لیٹرز تیارکیے جاسکیں گے۔

این آر ٹی سی کے ڈپٹی ایم ڈی بریگیڈیئر(ر)عمران گل کاکہناہے کہ ہم پاکستان میں پورٹ ایبل وینٹی لیٹر کی بنیادرکھنے جا رہے ہیں۔نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن پاکستان نے ہری پور میں جدید طرز کے وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی۔

این آر ٹی سی کے ڈپٹی ایم ڈی بریگیڈیئر(ر)عمران گل کا کہنا ہے کہ کوروناوبا ء میں ہم نے اپنا کردار ادا کیا،یہ پورٹیبل وینٹی لیٹر ہے یہ گھروںمیں بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔یہ وینٹی لیٹر یورپین سٹینڈر کے مطابق ہے۔ وزیر سائنس فواد چوہدری نے اس وینٹی لیٹر کی تیاری میں بہت رہنمائی کی۔

جی ایم مارکیٹنگ اینڈ ایکسپورٹس سید عامر جاوید نے کہاکہ ایک ہفتے میں 50 سے 100 تک وینٹی لیٹر بنا سکتے ہیں ابھی تک 12 وینٹی لیٹر بنا لیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔