ایفی ڈرین کیس، حنیف عباسی اور ان کی فیملی کے تمام منجمداثاثے بحال

قیصر شیرازی  جمعرات 2 جولائی 2020
عدالت نے اے این ایف کی تمام اثاثے بحق سرکار ضبط کرنے کی تین درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ فوٹو: فائل

عدالت نے اے این ایف کی تمام اثاثے بحق سرکار ضبط کرنے کی تین درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ن لیگ کے سابق ایم این اے حنیف عباسی اور ان کی فیملی کے ایفی ڈرین کیس میں منجمد کیے گئے تمام اثاثے بحال کر دئیے۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے ن لیگ کے سابق ایم این اے حنیف عباسی اور ان کی فیملی کے ایفی ڈرین کیس میں منجمد کیے گئے تمام اثاثے بحال کر دئیے اور منجمند کرنے کا اینٹی نارکوٹکس فورس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے اے این ایف کی تمام اثاثے بحق سرکار ضبط کرنے کی تین درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔