- کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے، چیف جسٹس
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
کشمیری بچے کے سامنے نانا کی شہادت، پاکستان کا ہر فورم پر معاملہ اٹھانے کا اعلان
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیری بچے کے سامنے نانا کی شہادت کا واقعہ ہر فورم پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالنے کے واقعے نے دل دہلا دیے ہیں، اس سے بڑی بربریت کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آج یورپی یونین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر پر تشویش اور پاکستان کے غم و غصے کا اظہار کیا، یونین کو اس تمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان نے ہر فورم کشمیر میں ہونے والی ظلم و بربریت کو اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کمسن نواسے کے سامنے نانا شہید
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماروائے عدالت قتل کررہا ہے اور یہ واقعہ بھی اسی ذمرے میں آتا ہے، بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے، کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے، بین الاقوامی میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت نہیں، بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گے، انہیں آواز اٹھانا ہوگی، کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا انسانی تقاضا ہے اور پاکستان اس واقعے کو ہر فورم پر اٹھائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔