مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت پر فنکار شدید برہم

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2020
کیا بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں، شان شاہد	فوٹوفائل

کیا بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں، شان شاہد فوٹوفائل

کراچی: مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کی بریریت پر فنکاروں کا حوصلہ بھی جواب دے گیا ہے اور انہوں نے بھارتی فوج کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج نے 3 سالہ ننھے بچے کےسامنے اس کے نانا کو شہید کردیا تھا۔ بچے کی اپنے نانا کی لاش پر روتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس بے بسی نے پاکستانی فنکاروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں بے رحمانہ واقعے پر دنیا کی کشمیریوں کی حالت زار پر بے حسی ظاہر کرتی ہے، میری ہمدردیاں بشیر اور 3 سالہ بچے سہیل کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کمسن نواسے کے سامنے نانا شہید

گلوکار سلمان احمد نے کہا وزیر اعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو بار بار مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوئے، ہم عمران خان کا مرتے دم تک ساتھ دیں گے، عمران خان ہمیشہ نمبر 1 رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے نانا کو کس طرح گولیاں ماریں؟ ننھے نواسے کی ویڈیو وائرل

اداکار شان نے بھی سوپور میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں، ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس نسل کشی کے وقت خاموش رہے، کشمیر میں انسانوں پر جاری ظلم کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بزرگ کی شہادت پر مہوش حیات سراپا احتجاج

اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹوئٹر پر مذکورہ واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گےاس ظلم کو  روکنا ہوگا۔ کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔