- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی بہترین ایئرلائن بن جائے گی، علی زیدی
اسلام آباد: وفاقی وزیر علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے میں ایسی صفائی ہوگی کہ دنیا کی ٹاپ ایئرلائن بن جائے گی جب کہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 28 پائلٹس کی حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی ہے جن کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور بیرسٹر شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں دونوں حکومتوں نے ملکی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا، شاہدخاقان عباسی اتنے قابل تھے جو وزیراعظم کے ساتھ ایئربلیو کے مالک بھی تھے، 10سال میں پی آئی اے نیچے اور ذاتی کاروبار اوپر چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ 2019 میں ہم نے ایوی ایشن کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، اگر گندے انڈے نکال دیں گے تو بہترین ادارہ سامنے آئے گا جب کہ خلاف ضابطہ بھرتیوں میں ملوث افراد کا کڑا احتساب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے، شاہد خاقان
وزیر اطلاعات اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام اعتماد رکھیں، اس وقت تمام پائلٹس اسکروٹنی کے عمل سے گزر چکے ہیں، جہاز اڑانے والے تمام پائلٹس تحقیقات کے بعد کلیئر ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سول ایوی ایشن حکام کوتحقیقات جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، اداروں میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، 28 پائلٹس کی حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی ہے جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔