موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلیے چوکس رہنا ہوگا، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جولائی 2020
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جوانوں نے بہادری سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، آرمی چیف ۔  فوٹو : فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جوانوں نے بہادری سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، آرمی چیف ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں اندرونی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں چوکس رہنا ہوگا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوانوں نے بہادری سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجتماعی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں انہوں نے گیرژ ن، ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کراچی فارمیشن کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔ سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے جہاں آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔