کراچی میں ایس پی، ڈی ایس پی، اے ایس آئی اور اہلکار کورونا سے جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 3 جولائی 2020
اے ایس آئی عبد الرحیم تھانہ کے الیکٹرک میں تعینات تھے،ابتک سندھ پولیس کے 1345 افسران اورجوان کورونا سے متاثر ہوچکے ۔  فوٹو : ایکسپریس

اے ایس آئی عبد الرحیم تھانہ کے الیکٹرک میں تعینات تھے،ابتک سندھ پولیس کے 1345 افسران اورجوان کورونا سے متاثر ہوچکے ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی:  سندھ پولیس میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ایک ہی روز میں ایس پی سمیت تین افسران و اہلکار کورونا سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد سولہ ہو گئی۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میںملیر کمپلین سینٹر کے انچارج  ایس پی شکیل احمد، ایس ایس یو کے ڈی ایس پی احمد نواز اور تھانہ کے الیکٹرک میں تعینات اے ایس آئی عبدالرحیم شامل ہیں۔ سندھ پولیس میں کورونا سے شہید ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

دریں اثنا سندھ پولیس کے 1345 افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے90 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران ایس پی ملیر اور ڈی ایس پی SSU اوراے ایس آئی سمیت 16 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔ شہدائے پولیس میں14 کا کراچی جبکہ02 کا حیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد961 ہے۔ 370 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ایس پی کا کورونا ٹیسٹ 19جون ڈی ایس پی کا 17جون کو مثبت آیا

شہید ایس پی ملیر کمپلینٹ سیل شکیل احمد گذشتہ دو ہفتے قبل مورخہ19 جون کو کورونا سے متاثر ہو کر اسپتال میں زیرعلاج تھے۔شہید ایس پی کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے احساس پروگرام کے تحت سوئیڈش کالج میں بطور انچارج ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ شہید نے لواحقین میں ایک بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔

شہیدایس پی شکیل نے پولیس فورس کو 1984-11-01 میں بحیثیت اسٹنٹ سب انسپکٹرکے جوائن کیا۔ وہ 2019-06-21 کو اٹھارہ گریڈ میں ترقی ملنے کے بعدضلع ملیر میں ایس پی پبلک کمپلین سیل تعینات ہوئے۔ شہیدانتہائی فرض شناس اورایماندار پولیس آفیسرتھے ۔

دریں اثنا شہید ڈی ایس پی احمد نواز کے سوگواران میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہے۔ وہ سندھ پولیس میں بطور اے ایس آئی 1986-09-30 کو بھرتی ہوئے ۔ شہید ڈی ایس پی ایس ایس یو کے تحت بلاول ہاؤس لاہور میں تعینات تھے۔ مورخہ17جون کو انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ یکم جولائی کو دوران علاج شہید ہوئے۔ آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے دوران فرائض کورونا سے متاثر ہونیاور بعداذاں شہادت پانے والے ڈی ایس پی احمدنواز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔