پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا گروپ مانچسٹر روانہ ہوگیا

ویب ڈیسک / یوسف انجم  جمعـء 3 جولائی 2020
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس سیریز میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے : فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس سیریز میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے : فوٹو: پی سی بی

 لاہور: پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا گروپ مانچسٹر روانہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا گروپ مانچسٹر روانہ ہوگیا، جہاں وہ ووسٹرمیں موجود ٹیم کو جوائن کرے گا۔ پازٹیو رپورٹ کے بعد دو کورونا ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹو آنے کے بعد محمد حفیظ، شاداب خان، فخر زمان، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کی آج صبح فلائٹ تھی۔

کھلاڑی مانچسٹر  سے بذریعہ بس ووسٹر پہنچیں گے جہاں ایک بار پھر ان کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ پہلے سے وہاں موجود اکیس کرکٹرز اورتیرہ رکنی کوچنگ اسٹاف کے رزلٹ نیگیٹو آچکے پیں اور قومی کرکٹرز نے ٹریننگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس سیریز میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔