حسن علی کی ٹیم کے ساتھ مانچسٹرمیں موجود فہیم اشرف سے دلچسپ گفتگو

یوسف انجم  جمعـء 3 جولائ 2020
فہیم اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین پرفارمنس دیں گے: فوٹو: فائل

فہیم اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین پرفارمنس دیں گے: فوٹو: فائل

 لاہور: فاسٹ بولرحسن علی نے  ٹیم کے ساتھ مانچسٹر میں موجود آل راؤنڈر فہیم اشرف سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔

انجری اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر تک محدود فاسٹ بولرحسن علی نے ٹیم کے ساتھ مانچسٹر میں موجود آل راؤنڈر فہیم اشرف سے دلچسپ گفتگو کی ہے۔  ویڈیو لنک پر دونوں نے ہنسی مذاق میں دلچسپ سوالات کے جوابات دئیے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوزمیں حسن علی نے پوچھا کہ لاک ڈاون میں شاپنگ کیسے کررہے ہیں، جس پر فہیم اشرف کا جواب تھا کہ شاپنگ کرنے نہیں جاسکتے، آن لائن چیزیں منگوارہا ہوں۔ یہ بھی بتایا کہ گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کے علاوہ ہوٹل میں اسنوکرسمیت دیگر انڈور گیمز کھیل رہے ہیں۔

فہیم اشرف نے مذاق میں کہا کہ پہلے آپ کو دیکھ دیکھ کر تھک جاتا تھا اب موسی کو دیکھ دیکھ کر تھک گیا ہوں۔ حسن علی کے موسم کیسا ہے اوربیمارکیوں لگ رہے ہو، کے سوال پرآل راؤنڈرفہیم اشرف نے جواب دیا کہ تین تین بار ٹیسٹ ہوئے ہیں، کیا کریں۔ فہیم اشرف نے ٹیم ٹریننگ کوزبردست اورماحول کو شاندارقراردیا اوراس عزم کا اظہارکیا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین پرفارمنس دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔