مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایکبار پھر اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 3 جولائ 2020
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1 ڈالرکے اضافے سے 1775ڈالرکی سطح پر آگیا۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1 ڈالرکے اضافے سے 1775ڈالرکی سطح پر آگیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1775 ڈالر فی اونس ہوگئی، دوسری جانب جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔